گول//گول میں آج انتظامیہ نے نجی تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ وہ تعلیم کو بہتر بنانے اور صفائی ستھرائی کے علاوہ بچوں کو بیٹھنے کے لئے بہتر انتظامات کریں ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ ، ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ نے آج گول میں نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے گول سب ڈویژن کے صدر مقام پر ہی آج چند نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ فیس کی جانکاری بھی لی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بچوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ایس ڈی ایم گول نے کئی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کلاسوں کو بیٹھنے کے لئے جو چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے بیٹھنے کے لئے کھلے کمرے ہونا چاہئے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے سکولی انتظامیہ سے کہا کہ وہ وردی کا نمونہ انہیں بھی دکھائیں ساتھ ساتھ بل بھی دکھائیں ۔ ایس ڈی ایم گول نے کئی نجی تعلیمی اداروں میں بیٹھنے کے لئے ناقص سہولیت پر تشویش کا اظہار کیا علاوہ ازیں بیت الخلاء ، پینے کے صاف پانی کے لئے ایس ڈی ایم گول نے سکولی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ بیس دن کے اندر اندر تمام چیزیں دستیاب جن میں بالخصوص بچوں کے لئے ڈیسک، چھوٹے بچوں کے لئے کرسیاں ، پینے کا صاف پانی جس میں فلٹر لگانا ضروری ہے اور بیت الخلائوں کی صفائی از حد لازم ہے ورنہ خلاف ورزنی کرنے اور ان چیزوں سے محروم اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔