پونچھ//ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کے لئے ٹیکے کاری مہم جاری ہے ۔اس دوران مینڈھر کے دور دراز گائوں موہری گورسائی کے سرکاری طبی مرکز پر بھی ویکسین کے ٹیکے لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔بدھ وار کو طبی مرکز موہری گورسائی میں کورونا ویکسی نیشن کرانے کے لئے آئے ماسٹرسید عظمت حسین جعفری نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ہم ٹیکے گائوں گائوں میں لگائے جا رہے ہیں جس کے لئے وہ مرکزی سرکار اور لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کوڈ 19کی وجہ سے پورے ملک میں اموات ہو رہی ہیں ان کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویکسی نیشن کتنی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں رضاکارنہ طور پر گائوں گائوں میں اپنی خدمات دے رہے محکمہ صحت کے ملازموں کے علاوہ ان دیگر محکمہ جات کے ملازموں کو بھی
مبارک باد پیش کرتے ہیں جو ان نامسائدہ حالات میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو افواہو ں پر توجہ نہ دیتے ہوئے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی۔