ڈوڈہ //کانگریسی کارکنوں نے بدھ کے روز مخلوط سرکار کی مبینہ ناکامی کے خلاف بھلیسہ،گندو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔درجنوں کانگریسی ورکر سابقہ وزیر بجلی اور سینئر کانگریس لیڈر محمد شریف نیاز کی قیادت میں گندو میں اکٹھا ہوئے اور مخلوط سرکار کے خلاف نعرے بلند کرنے لگے۔مُظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیاز نے کہا کہ ریاستی سرکار ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی سرکار ایجنڈا آف ایلائنس پر عمل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان، کاروباری طبقہ،طلاب ،ٹھیکہ داراں،جاب کارڈ ہولڈر ،سی پی ورکرس،کیجول مزدور سرکار کی ناقص کارکردگی سے تنگ آچُکے ہیں،جو ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہیے بنیادی سہولیات کا مسلہ ہو یا ڈیلی ویجروں کو بر وقت ادائیگی کا مسلہ ہو ،سرکار یہ سارے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہون نے کہا کہ سرکار اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں بھی ناکام ہوئی ہے جس سے عام آدمی کو پریشانیاں ہوئی ہیں۔