سرینگر //حکومت جموں و کشمیر نے گلمرگ گنڈولہ مرحلہ اول ( گلمرگ ۔ کنگڈوری ) کو تجارتی سطح پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور یہ عالمی یومِ سیاحت کے دن یعنی 27 ستمبر 2020 سے دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ متعلقہ حکام کے مطابق گنڈولہ ہفتے میں دو بار یعنی سنیچر اور اتور کو چالو رہے گا اور اس دوران کووڈ وباء کے لازمی پروٹوکول بشمول سماجی دوری قائم رکھنے ، کیبنوں کی سیاحوں کے سوار ہونے سے قبل اور اُن کے اترنے کے بعد صفائی ستھرائی کی جائے گی اور اس دوران سب کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ کسی بھی سیاح کو گنڈولہ میں بغیر ماسک سوار ہونے نہیں دی جائے گی اور 99 ڈگری سیلسیس سے زائد جسمانی حرارت والے شخص کو بھی روپ وے کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ۔