گلمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ نے سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں کیلئے مفت وائی فائی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیاہے جس سے اب سیاح ڈیجٹل لین دین اور ہوائی ٹکیٹں بک کرسکتے ہیں ۔بی ایس این ایل نے سیاحتی مقام گلمرگ میں آل انڈیا سے آنے والے سیاحوں کو وائی فائی سہولیات مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گلمرگ کے ایکسچینج میں جموں وکشمیر پولیس، محکمہ سیاحت اور اسٹنٹ جنرل مینجر بی ایس این ایل نے باضابط طور پراس سہولیات کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر اسٹنٹ جنرل منیجر بی ایس این ایل کشمیر مظفر احمد نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ گلمرگ آنے والے سیاحوں کو آج تک ڈیجٹل لین دین ،جہاز ٹکٹیں یا ہوٹل بک کرنے یا اپنے گھروالوں سے رابط قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اب بی ایس این ایل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیاحوں اور سیاحت سے جڑے لوگوں کی سہولیات کے لیے مفت وائی فائی دینے کا فیصلہ لیاہے جس سے سیاحوں کو کافی سہولیات فراہم ہونگی۔ انہوںنے کاکہا کہ اگرچہ ابھی یہ سہولیات ایکسچینج کے دائرے میں ہی ہیںتاہم عنقریب ہی گنڈولہ کے پہلے مرحلے تک اس سہولیات کا دائرہ بڑھایاجائے گا جبکہ بنسل یہ سہولیات رفتہ رفتہ وادی کے تمام سیاحتی مقامات پر شروع کرنے جارہا ہے۔گلمرگ میں موجود سینکڑوں سیاحوں نے اس سہولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے عزیزو اقارب سے رابط قائم کیا جس پر انھونے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کا شکریہ اداکیا۔