راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے منتظمین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے نرسنگ شعبہ کے طلباء کی سو فیصد تقرریاں ہوئی ہیں ۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے زیر تحت چل رہے نرسنگ کالج کے پرنسپل نے یونیورسٹی وائس چانسلرکو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ بی ایس سی نرسنگ کے پہلے بیچ کے طلباء کی سو فیصد تقرریاں ہو گئی ہیں ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے نرسنگ کالج کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سٹاف ممبران کی مجموعی محنت ولگن کی وجہ سے مذکورہ کامیابی حاصل ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالج پرنسپل کی قیادت میں سٹاف بھی معیاری خدمات انجام دی ہیں جبکہ موصوف نے طلباء کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ نرسنگ کالج کے پہلے بیچ کو ڈی آر ڈی او ہسپتال جموں ،سرینگر ،گور نمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ،سی ڈی ہسپتال جموں ،میڈیکل کالج راجوری ،جے ایم سی اننت ناگ ،بارہمولہ ودیگر ہسپتالوں میں کووڈ کے دوران تعینات کر دیا گیا ہے ۔