جموں//ریاستی ہائی کورٹ کی طرف سے BS-IIIزمرے کی گاڑیوں کی یکم اپریل کے بعد خریداری پرروک کے تناظر میں ڈیلرس کی طرف سے موٹرسائیکلوں اورسکوٹروں کوغیرمتوقعہ بھاری چھوٹ کے اعلان کے بعد خریداروں کی بھیڑ مختلف شورومز(ڈیلرشپس) مثلا ہانڈا، ہیرو، یاما ہا،بجاج اورٹی وی ایس میںدیکھی گئی ۔ BS-IIIسٹاک کوختم کرنے کے سلسلے میں شورومز نے دوپہیہ گاڑیوں کی خرید پر بھاری چھوٹ دے رکھی تھی جس کے پیش نظر بھاری تعدادمیں موٹرسائیکل ، سکوٹیاں اورسکوٹر فروخت ہوئے۔ ہیروموٹر کارپس لمیٹیڈ نے موٹرسائیکلوں اورسکوٹروں پر12ہزار 500 روپے کی چھوٹ کی پیش کش خریداروں کیلئے رکھی تھی ۔ہانڈا موٹرسائیکل اورسکوٹرانڈیالمیٹڈ نے 22ہزار ، سی بی آر آٹولمیٹیڈ نے بائیکس مثلاً پلسر، اوینجر ، پلاٹینا وغیرہ کی فروخت پر 13ہزارکی چھوٹ ، ٹی وی ایس موٹراوریاما ہا نے 7ہزار،12 اور 15ہزار کی چھوٹ مختلف ماڈلوں کیلئے رکھی گئی۔ ہانڈا ڈیلر جموں کے مطابق شورومز صبح نوبجے سے پہلے ہی کھول دیئے تھے ۔اور BS-III ایکٹیوا اوردیگربائیکس 40 منٹوں میں ہی فروخت ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ پریشانی سے بچنے کیلئے موقعہ پر کیش ،ادائیگی نظام رکھاگیاتھا۔