کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے بوگنڈ گاؤں میں اتوار کو بجلی کے کھمبے سے گرنے سے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک یومیہ اجرت ملازم زخمی ہو گیا۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ محکمہ بجلی کا ایک یومیہ اجرت ملازم شبیر احمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار بوگنڈ کولگام آج صبح بجلی کی لائن ٹھیک کر رہا تھا جب وہ بوگنڈ کولگام میں بجلی کے کھمبے سے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ساتھی اسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع ہسپتال کولگام لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے جدید علاج کے لیے سری نگر منتقل کر دیا۔