عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کپوارہ ضلع کاایک شخص جو ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتہ تھا، کی لاش پیر کو سری نگر میں برآمد ہوئی۔FSL کی ایک ٹیم نے پولیس کے ہمراہ سری نگر کے ایکسچینج لنک روڈ پر واقع وانپوش ای رکشا ایکسچینج شاپ کا دورہ کیا۔ وہاں انہیں مشتاق احمد پٹھان ولد محمد اکبر پٹھان کی لاش ملی جو کپوارہ کے ہیامہ گلاسداجی مانیگاہ کے رہنے والے تھے۔ پٹھان 21ستمبر 2025سے لاپتہ تھا۔ اس کی لاش کی بازیابی نے ان حالات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ “نعش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔