نئی دہلی// دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنیوں میں سے ایک کِیا موٹرس کارپوریشن نے کِیا سونٹ کا آج ایک ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعے دنیا کے سامنے انکشاف کیاجسے آندھرا پردیش کے اننت پور میں کیِا کی سٹیٹ آف پروڈکشن فیسلٹی میںتیار کیا گیا ، سونٹ کیِا کا ایک نیا سمارٹ شہری کمپیکٹ ایس یو وی ہے اور سیلٹوز کے بعد اس برانڈ کی جدید ترین میک ان انڈیا عالمی مصنوعات ہے۔ نئی سونٹ نے کِیا موٹرز کی تیزی سے بڑھنے والی کمپیکٹ ایس یو وی طبقہ میں داخلے کی نشاندہی کی ہے اور اپنی پہلے درجے میں خصوصیات کے ساتھ نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔واضح رہے پروڈکشن ریڈی ماڈل کا ورلڈ پریمیئر فروری 2020 میں دہلی آٹو ایکسپو میں سونٹ کے تصور کی عالمی سطح پر رونمائی کے بعد عمل میں آیا ہے اور نئی کار کی فروخت جلد ہی بھارت میں شروع ہوگی جس کی وجہ سے کِیا کی بہت سی عالمی منڈیوں میں فروخت ہوگی۔