ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں ممبئی کی ایک سیاح فیملی نے منفی کویڈ ٹیسٹ رپورٹ آنے میں معمولی تاخیرپر 2 ڈاکٹروں اور ایک ہیلتھ ورکر کو زدکوب کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد پولیس نے سیاح کنبے سے تعلق رکھنے والے 6افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کیس درج کیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دو بجے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میںاس وقت ممبئی کی ایک سیاح فیملی نے ڈاکٹروں اور سرکاری ٹیچر پر حملہ کر دیا جب وہ ان سے فرضی کویڈ ٹیسٹ رپورٹ کا تقاضہ کر رہے تھے ۔ یہ سیاح منگل کو سیر وتفریح کیلئے ٹنگمرگ پہنچے تھے جہاں ان کا کویڈ نمونا جانچ کیلئے روانہ کیا گیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان سے تاکید کی تھی کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ بدھ کو تین بجے پہنچے گی اور اسپتال اکر اپنی رپورٹ حاصل کریں ،تاہم سیاح فیملی دو بجے ہی رپورٹ حاصل کرنے پہنچ گی جہاں نوڈل افسر ڈاکٹر طاہر لون، ڈاکٹر ایاز احمد ہیلتھ ورکر عاقب ریشی اورکویڈ ڈیوٹی پر تعینات ٹیچر نثار احمد نے سیاح فیملی کو بتایاکہ اپ کی رپورٹ تین بجے تک موصول ہوگی تب تک آپ لوگ اسپتال کی پارک میں بیٹھیں ،ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا اتنا کہنے پر سیاح فیملی میں شامل چھ افراد نے وہاں ان کی مار پیٹ کر دی جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں ٹنگمرگ پولیس نے فوری طور حرکت میں اکر سیاح فیملی میں شامل چھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ادھر ٹنگمرگ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نے اسپتال احاطے میں نکل کر ڈاکٹروں اور دیگر عملے پر حملے کو قابل افسوس واقع قرار دیتے ہوئے نعرہ بازی کی جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔