کوٹرنکہ //کورونا وائرس کے پھیلائو کے ساتھ ہی سب ڈویژں کوٹرنکہ میں ڈرائیورں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جبکہ گاڑیوں میں شدید نوعیت کی اور لوڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے وائرس کے مزید پھیلائو کا خدشہ پیداہو گیا ہے ۔مقامی معززین نے ٹریفک حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث ڈرائیورں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس وقت کوٹرنکہ ،بدھل ،مندر گالہ ،دراج ،سموٹ ،ترگائیں و دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ڈرائیورں کی لوٹ کھسوٹ شروع ہو گئی ہے ۔مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مختلف رابطہ سڑکوں پر چلنے والے ڈرائیور اپنی مرضی کیساتھ کرایہ وصول کرتے ہیں جبکہ گاڑیوں میں اور لوڈنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس کے مزید پھیلا ئو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اکثر جگہوں پر دو گنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی ہی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔