کوٹرنکہ // رسانہ قتل معاملے پر کوٹرنکہ میں بھی احتجاج ہواجس کی قیادت تحفظ مخلوقات کے چیئرمین چوہدری میر حسین اور محمد شفیع نے کی ۔احتجاج میں مفتی غلام محی الدین مصباحی، پرنسپل محمد یوسف، گفتار احمد چوہدری کانگریس بلاک صدر راج محمدراتھر بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے مطالبہ کیاکہ آصفہ کے قاتلوں کو جلد پھانسی پر لٹکایا جائے اور کیس کو کٹھوعہ عدالت سے کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ جموں بند کی کال دے کر انسانیت کو شرمسار کیاگیاہے اور قاتلوں کی حمایت کہاں کا انصاف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کی مہم چلائی جارہی ہے لیکن وزیر اعظم کو ہوش ہی نہیں کہ بچیوں کے ساتھ کیا ہورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ شرپسند عناصر کی طرف سے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔احتجاج میںبشارت راتھر، وجاہد چوہدری ،نواب احمد، مختار ،سخی محمد وغیرہ بھی موجود تھے۔