سرینگر//کولگام میں بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) دفتر میں بلوں کی ادائیگی کیلئے کائونٹر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صارفین کو بلوں کی ادائیگی کیلئے اننت ناگ یا دوسرے اضلاع میں قائم بی ایس این ایل دفاتر کارخ کر نا پڑرہا ہے۔اس میں ایک اور اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ بریگام اور یاری پورہ نامی دیہات میں برسوں قبل قائم کئے گئے ٹاور عرصۂ دراز سے بیکار پڑے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ ٹاورقابل استعمال نہیں بنائے جارہے ہیںجس کے باعث ضلع بھر کے صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ اگرچہ ان مسائل کو حل کرانے کی خاطر ضلع بھر کے صارفین اور دیگر لوگوں نے کئی بار بی ایس این ایل کے چیف جنرل منیجر اور ڈپٹی جنرل منیجرکو آگاہ کیا گیا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔سی این ایس