سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام یوجی/پی جی/پروفیشنل امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر یونیورسٹی کے 23 فروری 2022 (بدھ) کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زمان نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
ادھر،کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے 23 فروری 2022 کو ہونے والے تمام امتحانات خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ملتوی ہونے والے پرچوں کی تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔