کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بعدد وپہر بھاری بارش سے جگہ جگہ پر پانی جمع ہوگیا ،جسکی وجہ سے سڑکیں اور نالیاں زیر آب آنے کی وجہ سے بند ہوگئیں۔فیصل آباد ،گوریاں اور گدھالی چوک میں بھی سڑکیں زیر آب آگئی،جسکی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں نے ناقص بد رو سسٹم کو اس صورت حال کا ذمہ وار قرار دیا اور کہا کہ اس سسٹم سے بس اسٹینڈ کے فگرد و نواح میں غیر صحتمندانہ ماحول پیدا ہوا ہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ قصبہ کی سڑکیں اورلنک روڈ زیر آب رہنے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے،وہیں لوگوں نے درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے گرم ملبوسات دوبارہ شروع کر دئے ہیں۔