کشتواڑ//دو روز سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضلع کشتواڑ میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔اضافی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی نالیوں سے باہر نکل آیا ہے ۔کلید ،لچھخانہ،اخیار آباد سڑک،این ایچ پی سی سڑک،فیصل آباد سڑک،گوریاں اور گڈہالی چوک کے کچھ حصے پانی میںڈوب گئے ہیں۔سڑکوں پر پانی سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔متعدد لوگوں نے قصبہ میں ناقص نکاس آب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے کشتواڑ کا بس سٹینڈ علاقہ ،گلیاں اور رابطہ سڑکوں پر پانی بھر جاتا ہے جس سے ناقص ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔سرد موسم کی نے لوگوں کو گرم ملبوسات پہننے کیلئے مجبور کیا ہے۔