کشتواڑ//موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشتواڑ میںپیر کے روز 29واں روڈ سیفٹی ہفتہ منعقد کیا گیا ۔اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میںمنعقد کی گئی۔تاہم، ایس ایس پی ابرار چودھری و دیگر ضلع افسراں بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ایس ایس پی ابرار چودھری نے اپنے خطاب میںتمام ڈرائیورس ایسو سی ایشنوں کو ٹریفک رولز کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے ڈرائیوروں کو سڑک پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور مسافروں کی عزت کرنے کی ہدایت دی۔اے آر ٹی او نے ایم وی ڈی محکمہ کی کارکردگی کو اُجا گر کیا ۔انہوںنے ٹریفک خلاف ورزیوں کے عام جرائم و متعلقہ جرمانہ کو بیان کرنے کے علاوہ روڈ سیفٹی مدعوں پر بھی وضاحت کی۔بعدازاں ، محٖوظ ڈرائیونگ کے سلسلہ میں بینر وں کی نمائش کرتے ہوئے ایک موٹر ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر اے آر ٹی او نے بتایا کہ روڈ سیفٹی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی ،جس دوران مختلف پروگرام جیسے کہ بحث ومباحثہ کا مقابلہ، طبی کیمپ، ٹریفک و ضلع پولیس کی جانب سے مشترکہ چیکنگ وغیرہ روڈ سیفٹی تقریبات میں نمایاں ہو نگے۔