منجاکوٹ //منجاکوٹ کی کالابن پنچایت کے لوگوںنے 63کے وی کا ایک اور بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق 200بجلی کنکشنو ں کیلئے محکمہ بجلی کی طرف سے صرف ایک 63 کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے جس سے بجلی کی ضرورت پوری نہیں ہورہی ۔ان کاکہناہے کہ اس ایک ٹرانسفارمر سے موہڑا، پہل، موہڑا سو،موہڑا کٹہرا،موہڑا بدان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے اور لوڈ بڑھ جانے کی وجہ سے بجلی کی روشنی اس قدر کم ہوتی ہے کہ بلب چراغ جلا کر دیکھناپڑتاہے ۔مقامی شہریوںحاجی محمد ، محمد رشید مغل اورمحمد شفیق مغل کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے پنچایت کالا بن کے لئے محکمہ نے بجلی فراہم کرنے کے لئے ایک 63 کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جبکہ آباد ی میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے۔انہوںنے کہاکہ اس ٹرانسفارمر سے بجلی کی ضرورت پوری نہیں ہورپاہی اس لئے63کے وی کا مزید ایک ٹرانسفارمر فوری طور پر نصب کیاجائے ۔انہوںنے محکمہ کے ملازمین پر الزام عائد کیاکہ انہیں لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ انہوںنے محکمہ کے وزیر سے اپیل کی کہ ان کی اس جائز مانگ کو پورا کرتے ہوئے ٹرانسفارمر نصب کیاجائے ۔ ان کایہ بھی کہناتھاکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوںسے بندھی ہوئی ہیں جن کی خاطر کھمبے فراہم کئے جائیں ۔