راجوری // بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کابینہ وزیر جموں پونچھ شاہراہ پر ایک حادثے میں بال بال بچے ۔ذرائع کے مطابق وزیربرائے اینمل ہسبنڈری عبدالغنی کوہلی کاقافلہ کالاکوٹ کی طرف آرہاتھا جس دوران اکھنور کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی ایک ٹیکسی نے اس گاڑی کو ٹکر ماردی جس پر وزیر سوار تھے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹکر لگنے کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور قابو کھو بیٹھا اور وزیر کی گاڑی سڑک کنارے ایک پختہ ڈھانچے سے جاٹکرائی ۔اگرچہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچاہے تاہم وزیر محفوظ رہے ہیں البتہ وزیر کے ایک محافظ کو معمولی زخم آئے ہیں ۔