سرینگر/اشفاق سعید/بدھ کی شام دیر گئے سرینگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور معمولی بوندا باندی ہونے کے بعدجمعرات کودوپہرسے وادی میں مطلع ابروآلودہونے لگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں بعددوپہرسے گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کاامکان ہے ۔بدھ کی شام بارہمولہ کے کئی علاقوں، پلوامہ کے بیشتر مقامات پر زوردار آندھی چلی۔ پلوامہ میں کئی مکانوں کے چھت گر گئے۔ بارہمولہ میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بانداباندی بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر اورخطہ پیر پنچال میں جمعرات کی دو پہر سے بوندا باندی یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔