سری نگر// جموں و کشمیر میں بدھ کو ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی۔
ووٹ ڈالنے کا آغاز صبح سات بجے ہوا اور یہ سلسلہ دو پہر دو بجے تک جاری رہے گا۔
حکام کے مطابق اس مرحلے کی ووٹنگ کیلئے بھی حسب سابق حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق آج جموں و کشمیر میں 31 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے اور اس مرحلے کی پولنگ کے لئے رائے دہندگان کی تعداد قریب 7 لاکھ ہے۔
جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں جن میں سے پہلے چھ مرحلوں میں 221 حلقوں میں ووٹنگ ہوگئی ہے اور آج 59 حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے جن میں سے 31 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ ہورہی ہے۔