سرنکوٹ //ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ اصغر ملک کے تبادلے کے فیصلے پر مقامی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیاہے ۔اس سلسلے میں سرنکوٹ کے نوجوانوں نے شوکت پروانہ ، ارشاد بٹ اور طاہر مرزاکی قیادت میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی پی او اپنا کام کررہے تھے اور انہوںنے منشیات مافیا کو قابو میں لانے میں اہم رول ادا کیا تاہم یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ انہیں کیوں تبدیل کردیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ موصوف نے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کئے جس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوںنے کہاکہ اصغر علی ملک کو سرنکوٹ میں واپس تعینات کیاجائے نہیںتو بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے ۔