پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے چکانداباغ کے ٹریڈفیسلٹیشن سنٹر دورہ کرکے وہاں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے وہاں ٹی ایف سی سمیت اطراف کی سبھی سہولیات کا جائزہ لے کر متعلقین کو ہدایت دی کہ نظام کو صاف و شفاف رکھا جائے۔ انہوں نے بجلی اور پانی کی سپلائی کو مکمل بحال بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی۔ دورہ میں ضلع کمشنر کے ہمراہ کسٹوڈین بھی تھے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کرکے ضلع میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو ڈی پی آر تیار کرے گی ۔میٹنگ میں سائیں میراں زیارت ، رام کنڈ مندر ، پیر چھوٹے شاہ اور گردوارہ ننگالی صاحب میں مذہبی سیاحت کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس طرف متوجہ ہوسکیں ۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شیخ عبدالحمید ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیر ات عامہ ستیش بھگت اور محکمہ سیاحت و دیگر محکمہ جات سے بھی افسران موجود تھے ۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع سطح کی اسکریننگ اینڈ کنسلٹنٹ کمیٹی (ڈی ایل ایس سی) کی میٹنگ منعقد کرکے حد متارکہ پر فائرنگ اور عسکری حملوں کے دوران متاثر ہونے والے کنبہ جات کے ایس آر او 43 کے تحت معاملات کا نمٹاراکیا۔انہوںنے محمد شاکر ولد رحمت اللہ کی اپیل کی توثیق کی جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کودیگر افراد کے مقدمات کی سفارش کی گئی۔ اس دوران کئی متاثرین کے معاوضہ بھی منظور کئے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عسکری حملہ میں متاثر ہونے والے گلزار بی، محمد شبیر اور شمیم کو چار چارلاکھ روپے اورمحمد اقبال ولد محمد بشیر کیلئے ایکس گریشیا کی رقومات سے 75000روپے امداد منظور کی ۔