راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے پتلی قلعہ میں ایکوٹورازم پارک اور کوٹرنکہ پارک کے تعمیراتی کام کاجائزہ لینے کیلئے ایک مفصل جائزہ میٹنگ لی ۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شفیق احمد ، اے سی ڈی نور عالم ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای نثار خان ، ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ مشتاق رینہ ، چیف ہارٹی کلچر افسر محمد یونس ، اے ڈی فشریز شفیق وانی و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کے سامنے تمام تر تفاصیل رکھی گئیں ۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لاکر اسے مقررہ مدت میں مکمل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ان پروجیکٹوں کو مکمل کیاجائے تاکہ انہیں لوگوں اور تعلیمی دوروں کیلئے کھولاجاسکے ۔