ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے ا ٓنے والے ماہ رمضان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق حُسین نائیک ،سی پی او یوگیندر کٹوچ ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد ،تحصیلدار ڈوڈہ غیاث الحق ،محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر بی ایل ٹھسو کے علاوہ سیرت کمیٹی کے اہلکاروں ،ٹریڈ یونینوں کے صدور اور معزز شہریوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لوگوں کو اس متبرک مہینہ میں بغیر کسی پریشانی کے ضروری خدمات میسر کرنے پر طریقہ کار وضع کیا اور لوگوں کو اشیائے ضروریہ ،پینے کا پانی، بجلی،ٹریفک منیجمنٹ ،سیکورٹی اور صفائی و سُتھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے محکمہ پولیس کو مساجد ، کاروباری اداروں اور دیگرمقامات پر دن اور رات کے دوران مناسب تعداد میں سیکورٹی تعینات کرنے کی ہدایت دی۔سیرت کانفرس کے نمائندوں /صدر بیوپار منڈل وغیرہ کی جانب سے اُٹھائے گئے مدعوں پر ڈی سی نے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کو معقول خدمات مہیا کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے محکمہ امور صارفین کو مارکیٹ چیکنگ کے لئے سیکنگ سکاڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی،تاکہ مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لائی جا سکے۔انہوں نے ذخیرہ اندوزوں اور کالا بازری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ بجلی کو بغیر خلل کے بجلی مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی،خصوصاً سحری اور افطار کے دوران۔ڈی سی نے میونسپل کمیٹی کو عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں معقول صفائی و ستھرائی رکھنے کی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران چکن ،گوشت وغیرہ کے نرخ بھی مقرر کئے گئے۔