اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے کاہرہ کے ٹانٹا علاقے سے بھاری مقدار میں ناجائز لکڑی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تحصیل کاہرہ کے ٹانٹا گاؤں سے دیودار کے 150 سلیپر و کنڈیل ضبط کیں ہیں۔ پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے شاہ محمد ولد غلام محمد ساکنہ ٹانٹا کے مکان کے آس پاس تلاشی لی جس دوران بھاری مقدار میں دیودار کے سلیپر پائے گئے جو کہ مذکورہ شخص نے غیر قانونی طور پر کٹاؤ کرکے اپنے مکان کے نزدیک چھپایا تھا . اس ضمن میں پولیس نے گندوہ تھانہ میں ایف آئی آر زیر 09/2024درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے.تاہم ملزم فرار ہوا ہے. پولیس نے لوگوں سے جنگلات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے میں مکمل تعاون طلب کیا ہے۔