اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کو پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 4 سالہ بچے کی موت و ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا ہے۔ ڈوڈہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر عسر کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 سالہ کمسن کی موت ہوئی ہے اس کی شناخت بہو پریہار (4)ولد بچن سنگھ ساکنہ عسر کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جموں سے کشتواڑ کی طرف آرہی ایک زائلو گاڑی زیر نمبری JK17-0480نے چار سالہ بچے کو ٹکر ماری جو کہ شدید زخمی ہوا۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچے کو شدید زخمی حالت بٹوت ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلہ میں عسر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے گاڑی کو ضبط کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوا ہے۔ اس حادثہ پر مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے و قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ڈوڈہ بھدرواہ شاہراہ پر بھالہ کے نزدیک وین زیر نمبریJK14D-2558 و موٹر سائیکل زیر نمبر JK06B-7040 کے درمیان لگی ٹکر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا ہے۔