ڈوڈہ //ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی سالگرہ بطور’’سماجی انصاف کے دن ‘‘منانے کے سلسلہ میں وزیر اعظم کے دفترمیں تعینات مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ضلع میں گرام سوراج ابھیان کی شروعات کی۔اس موقعہ پر ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی پریہار بھی موجودتھے۔اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب ڈوڈہ کے کیمونٹی ہال میں محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے اشتراک منعقد کی گئی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر سنگھ نے آئین ہند کے بانی کو شاندار خراج عقیدت ادا کیا ااور کہا کہ بابا صاحب نے سماج کے کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے بہت کام کیااور آئین ہند تشکیل دینے میں ایک اہم رول نبھایا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ریاست خصوصاً ضلع ڈوڈہ کی بھلائی کے لئے کئی حصولیابیوں کا شمار کیا۔ حصولیابیوں کا شمار کرتے ہوئے انہوں نے کہا گورنمنٹ میڈیکل کالج گھٹ، قومی شاہراہ کا بٹوت سے کشتواڑ تک کی دیکھ ریکھ،اس پر تین بڑے پُلوں کی بہتری،بھدرواہ کے لئے چھترگلہ ٹنل کی منظوری۔ وادی چناب کیلئے براستہ لکھن پور ایک متبادل شاہراہ،چنئی ۔سدھ مہادیو ،مرمت ڈوڈہ روڈ اور متعدد دیگر پروجیکٹوں کا شمار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ضلع کے تیئں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیولپمنٹ ایک جاری عمل ہے اور مزید پروجیکٹ منظور کئے جائیں گے،تاکہ ضلع کی ترقی یقینی ہو سکے۔انہوں نے نوجوانوں کو قوم کے تعمیر نو میں شرکت کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا نوجوان ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں ہر ایک چیز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ بعدازاں وزیر نے بلاک گھٹ میں ہنچ سے درمن تک کے 4کلو میٹر لنک روڈ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے متبرک قندھار مندر میں حاضری دینے کے بعد د رمن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور علاقہ کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے مہشور درمن سیر گاہ کی ڈیولپمنٹ اور پانی کے لئے ایک موٹر پمپ کے لئے فنڈذ کا اعلان کیا اور لوگوں کو سیاحتی لائنوں پرعلاقہ کے لئے مزید فنڈذکی یقین دہانی کی۔انہوںنے مستفید میں اس موقعہ پر سلائی مشینیں اور پائو ٹلر بھی تقسیم کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال ،ایس ایس پی شبیر احمد، اے ڈی سی پون کمار، ایس پی آپریشنز ونے کمار،اے سی ڈی اختر قاضی، بی ڈی او گھٹ ادریس لون کے علاوہ متعدد ضلع افسراں بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔