ڈوڈہ ///ضلع کے موضع کُٹی بلاک چلی میں ایک چیتے نے 50بھیڑوں کو ہلاک اور 30 کو زخمی کر دیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق جمن علی، محمد ایوب، محمد موسیٰ اورچو دھری لعل حُسین ولد فتح محمد ساکنہ کُٹی چلی ڈوڈہ کے بھیڑوں پر ایک چیتے نے سنیچر کے روز دن دہاڑے بوقت3:30 بجے حملہ کیا جس سے 50بھیڑ ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔گائوں کے لوگوں نے وائلڈ لائف حُکام پر مبینہ الزام لگایا ہے کہ وہ غفلت شعاری سے کام کر رہے ہیں کیونکہ علاقہ کے مکینوں نے حُکام کو چیتے کے موجودگی کی اطلاع دی تھی۔پولیس اسٹیشن گندو میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے، جہاں کے اہلکاروں نے ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ دیہات کا دورہ کیا اور ان بھیڑوں و بکریوں کا پوسٹ مارٹم کیا ،تاکہ غریب گوجر طبقہ کو معاوضہ حاصل ہو سکے۔