چرار شریف//بشیراحمدباباچرار شریف فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے صدر کے طور بدستورکام کرتے رہیں گے۔ایک بیان کے مطابق چرار شریف فروٹ گرورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں ورکنگ باڈی ممبران نے یہ فیصلہ لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چندروزقبل ایک جعلی خبر میں کہا گیاتھا کہ کوئی خودساختہ رہنماایسوسی ایشن کا نیاصدرمنتخب کیا گیا ہے جو غیرآئینی ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کی جھوٹی خبرپھیلاناکینہ پروری پر مبنی ہے ۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ کسی نئے ممبر کوایسوسی ایشن میں ممبر شپ تب تک نہیں دی جائے گی جب تک نہ ورکنگ باڈی اس کی منظوری دے گی۔ایسوسی ایشن کی اگلی میٹنگ 12اکتوبر کو منعقد ہوگی اورتب تک ایسوسی ایشن کاکام کاج بشیراحمد بابادیکھیں گے۔