نیوز ڈیسک
سرینگر//چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وادی میں اے ٹی ایف سمیت پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے حج پروازوں اور اِس برس مصروف سیاحتی سیزن کے نتیجے کے طورپر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر ہوائی ٹریفک میں اِضافے پر غور و خوض کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول ( اے ٹی ایف) کے سٹاک پوزیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
چیف سیکریٹری نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی ٹریفک سے کہا کہ وہ قاضی گنڈ سے دوپہر 2بجے تک خالی اے ٹی ایف ٹرکوں کے باہر نکلنے کی سہولیت فراہم کریںتاکہ وادی میں تازہ اے ٹی ایف سٹاک کو واپس لایا جاسکے۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری کورسوئی گیس سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام اشیاء کاذخیرہ مطلوبہ سطح پر رکھا جارہا ہے۔