سرتھل//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس گورنمنٹ کے وقت رکھی گئی اچھی حکمرانی کی بنیاد کی تعمیر کرنے میں پی ڈی پی اور بھاجپا ناکام ہو چکی ہیں۔سرتھل علاقہ کے انگارا میں عوام سے اظہار خیالات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکساں ترقی کیلئے گزشتہ سرکار نے ایک مضبوط بنیاد رکھی تھی لیکن موجودہ مخلوط حکومت ریاست میں امن اور ترقی کے ایجنڈے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور ترقیاتی محاذ پر کانگریس کے دور میں بہتر کام ہوا ہے ۔سروڑی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ یکجہ ہو کر اقتدار میں بیٹھی جماعتوں کو ان کی غلط پالیسیوں پر سبق سکھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانے بھائی چارے کو توڑنے کیلئے بھی اقدام کئے گے لیکن ایسی طاقتوں کو توڑنے کیلئے کانگریس جماعت کوشاں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط بنانے میں کاوشیں کی جائیںجو امن مخالف جماعتوں کو اور ان کی گندی سیاست کو ختم کرنے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام میں بد انتظامی کی وجہ سے عدم اطمیان پایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پوری ریاست کی عوام اور بالخصوص دیہی عوام خوف میں رہ رہے ہیں ۔سروڑی نے مخلوط حکومت کو سیاسی محاذ پر عوام کو متاثر بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھاجپا اور پی ڈی پی نے عوام سے غیر دوستانہ روئے کی وجہ سے میدان کھویا ہے انہوں نے کہا کہ 2014کے اسمبلی انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھی اتحادی جماعتوں نے وفا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں مخلوط حکومت کی جانب غصہ پایا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست کی ترقی کی وعدہ بند ہے۔اس موقع پر انگارہ سے عید گاہ تک ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مودی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس میں عوام نے کٹھوعہ سانحہ میں آٹھ سالہ معصوم کیلئے انصاف کی گوہار لگائی اور،خواتین کی جانب بڑھتی گندی ذہنیت،قتل و غارت کے خلاف نعرے بازی کی ۔سروڑی نے کہا کہ ملک میں خواتین باہر نکلنے سے بھی ڈر رہی ہیںاور حکومت کو انھیں تحفظ اور امن کا ماحول فراہم کرنا چاہئے۔بعد ازاں سرتھل میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں دور دراز کی عوام کی شکایات سماعت کی گئیں۔اس موقع پر محمد اقبال کین، محمد سلطان، محمد شفیع سروڑی، محمد اسلم سروڑی، غلام محمد کوہلی، چوہدی ابراہیم، میر حسین، چوہدری اسرائیل،چوہدری مرزا،چوہدری نتھیا، ذاکر حسین، چوہدری کالو، غلام حسین، قاضٰ ابراہیم، چوہدری ابراہیم و دیگران موجود تھے۔