راجوری //گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں یک روزہ قومی کانفرنس بعنوان 'Inter-disciplinary Sciences and Humanities'منعقد ہوئی ۔اس کانفرنس کی صدارت بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے کی جبکہ ایوان صدارت میں یونیورسٹی کے ڈین مینجمنٹ پروفیسر نسیم احمد ، پی جی کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر جے اے قاضی اور تھنہ منڈی کالج کے پرنسپل پروفیسر شکیل احمد رینہ بھی موجودتھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جاوید مسرت نے تحقیق کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت بیان کی ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں جس عنوان پر یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے اس کا تعلق ہر ایک شعبے سے جڑاہے ۔انہوںنے کہاکہ اختراع اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔انہوںنے پی جی کالج راجوری کے پرنسپل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجوری جیسے دور دراز علاقے میں اس طرح کے پروگرام اہمیت کے حامل ہیں ۔اس موقعہ پر شعبہ جغرافیائی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقیوم خان ، آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر شمیم احمد آزاد ،پروفیسر فاروق مرزا ،ڈاکٹر ایم بی ماگرے ، پروفیسر نسیم احمد ، ڈاکٹر ایم کے وقار ، ڈاکٹر عبدالرئوف ، پروفیسر ایچ ایس ایشر، ڈاکٹر انور شاہ ، پروفیسر جاوید مغل ، ڈاکٹر بشیر احمد ، پروفیسر اسد اللہ خان ، ڈاکٹر یش پال شرما، ڈاکٹر محمد طفیل ، پروفیسرمحمد سلیم وانی ، پروفیسر امیت بھلا ، پروفیسر قمر ربانی بھی موجو دتھے ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے انجام دیئے ۔خطبہ استقبال ڈاکٹر قاضی نے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسر محمد اقبال رینہ کی پیش کی ۔