رام بن //ضلع رام بن میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر جاری رہی۔ ہڑتال کی کال ایسو سی ایشن نے سرکار کی جانب سے انکے جائز مطالبات حل نہ کرنے کے پس منظر میں کیا تھا ، جس میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔ہڑتال سے محکمہ مال کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوئی ۔رام بن میں احتجاجی پٹواری ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔مقررین نے اس موقعہ پر مبینہ الزام لگایا کہ بار ہا انکے جائز مطالبہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعدکُچھ بھی نہیں کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے انہیںاحتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔احتجاج میں پٹواریوں اور گرداوروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مقررین نے سرکار پر زور دیا کہ وہ پٹواریوں کے مطالبات فوراً حل کرے ،تاکہ عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔پٹواری اپنے لئے 2400روپے گریڈ تنخواہ کے بجائے 2800روپے گریڈ تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نائب تحصیلدار وں کی راست بھرتی پر پابندی ، پٹواریوں اور جی کئیوز کے الائونس میں اضافہ ، پرائیویٹ ایکموڈیشن کی صورت میںپٹوار خانوں اور میٹنگ ہالوں کے لئے کرایہ ، جموں اور سرینگر اضلاع میں پٹوار ایسو سی ایشن کا دفترقائم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اپنے خطاب میں ضلع صدر چودھری مرزا نے کہا کہ وہ تب تک اپن ااحتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ انکے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں۔