نئی دہلی/یو این آئی//بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود جمعہ کودہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15،15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر پر تھا۔