پونچھ //پونچھ شہر کے اندر داخل ہونے والے تمام راستوں میں پختہ شیڈ بنائے گئے ہیں جن میںسے ایک شیڈ محلہ شنکرنگرمیں بھی بناہواتھا جس کو گزشتہ رات کسی نے گرادیا۔ اس سلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عبدالرشید شاہپوری نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ڈھانچہ کسی نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے گرایاہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ کے کچھ لوگ سرکاری املاک پر قابض ہورہے ہیں اور پھر اسے بیچ دیتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ کی چھان بین کر کے قصوروار افرد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر اور ایس ایس پی پونچھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک پر قابض ہونے والے مافیا کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔