پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے پونچھ میں سرکولر روڈ اور نیا بس اڈہ تعمیر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام بڑی اور منی بسوں میں پہلی 50نشستیں خواتین اور معذور افراد کیلئے مختص رکھی جائیں ۔روڈ سیفٹی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مختلف روٹوں پر ایس آر ٹی سروسز شرو ع کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی ۔میٹنگ میں اس بات کافیصلہ لیاگیاکہ بہت جلد ایک حکمت عملی مرمت کرکے غلط پارکنگ اور دیگر معاملات کے خلاف مہم شروع کی جائے گی ۔یہ فیصلہ ہواکہ روڈ سیفٹی اقدامات کے تحت سرنکوٹ اور مینڈھرمیں بھی یہ مہم چلائی جائے گی ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی ہواکہ پونچھ قصبہ میں بہتر ٹریفک نظام کیلئے سرکولر سڑک تعمیر کی جائے گی اور ایک نیا بس اڈہ بھی تعمیر ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر نے اے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ تمام بڑی اور منی بسوںمیں خواتین اور معذور افراد کیلئے پہلی 50نشستیں مختص رکھی جائیں اور اس سلسلے میں ہدایات پر من و عمل کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف روٹوںخاص طور پر خواتین اور طالبات کیلئے ایس آر ٹی سروسز شروع کرنے کیلئے جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی سروس کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بات کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ محکمہ تعلیم ، صحت اور دیگر محکمہ جات کے اشتراک سے روڈ سیفٹی پر جانکاری پروگرام منعقد کئے جائیں ۔انہوںنے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ حادثے کیلئے خطرناک حصوں پر نشانات لگائیں اور سرکاری دفاتر کو جانے والے روٹوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔انہوںنے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیاجائے اور بغیر لائسنس یا بغیر ہیلمٹ والے کسی بھی طالبعلم کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے ۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اضافی کرایہ اور ائولورڈنگ کے معاملات بھی پر نظر رکھی جائے ۔میٹنگ میں ایس ایس پی راجیو پانڈے ، سی ایم او ممتاز بھٹی ، سی ای او پونچھ اور روڈ سیفٹی کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجو دتھے ۔