پونچھ// سعودی عرب میں جاں بحق ہوئے ایک شخص کی لاش لے جاری ایمبولینس شدید برف باری کی وجہ سے بمبر گلی کے قریب بی ڈی او دفتر بالاکوٹ کے پاس برف میں پھنس گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ موسم کی پیشگوئی کے باوجود بی جی میں سڑک کو صاف کرنے میں ناکام رہی۔
مقامی سرپنچ ماجد کھٹانہ نے کہا، ’’خطرناک جگہ پر کوئی سنو کٹر/جے جی بی مشین نہیں رکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ابتدائی دنوں سے ہی بی جی میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں"۔
ماجد کھٹانہ نے مزید کہا، ’’ایک لاش کو لے جانے والی ایمبولینس بھی سڑک پر پھنسی ہوئی ہے"۔