کشتواڑ//نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں روز مرہ کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر بنانے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے پدیارنہ علاقہ میں ایک بین مدرسہ کوئیز مقابلہ منعقد ہوا ۔مدرسوں کے بچوں نے اس مقابلہ میں جوش و خروش سے شرکت کی۔کل ملا کر اس ایونٹ میں 05 ٹیموں کے 108 بچوں نے شرکت کی۔ بچوں کی اچھی جانکاری اوردل کو چھونے والی ذہانت سے علاقہ کے نوجوانوں کے نئے طرز زندگی کی عکاسی ہوتی تھی۔مقابلہ کا اختتام فاتح میں انعامات کی تقسیم کاری اور شرکا میں حوصلہ افزائی کے انعامات کے ساتھ ہوا ۔ بچوں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے سے انکی ذہانت میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے۔