راجوری// چٹیار درہال کے عوام نے راجوری درہال سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کوروک کر پانی کی عدم دستیابی پر احتجاجی دھرنادیا۔مقامی لوگوں کاکہناتھاکہ علاقے میں پینے کاپانی پچھلے دوماہ سے عدم دستیاب ہے جسے بحال کرنے میں محکمہ پی ایچ ای غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہاہے۔مظاہرین نے اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے خلاف بھی نعرہ بازی کی اورالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ چٹیارکی عوام کو پینے کاپانی فراہم کرنے میں غیرذمہ دارانہ رویہ اختیارکررہاہے ۔ایک گھنٹے تک درہال راجوری سڑک پر مردوزن نے ٹریفک کی نقل وحرکت بند رکھی جس کے بعد محکمہ متعلقہ کے آفیسران نے یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں جلد پانی فراہم کیاجائے گا. جس کے بعد لوگوں نے گاڑیوں کاراستہ بحال کیا۔