عظمیٰ نیوز سروس
نیویارک// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر مجوزہ 50 فیصد ٹیرف کو نیویارک// امریکہ کے جنوبی کیرولائنا میں اتوار کی رات دیر گئے فائرنگ کے بعد کم از کم 11 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ لٹل ریور کے قصبے میں پیش آیا۔محکمہ نے سوشل میڈیا پر لکھاپولیس نے کہا کہ اسے الگ واقعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس وقت کمیونٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ادھر فلپائن کے جنوبی صوبے کیویٹ میں پیر کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب داسماریناس قصبے میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران گاؤں کے ہال کے سامنے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ چار افراد گولی لگنے سے شدید زخمی ہیں۔ ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ مرنے والوں میں تین گاؤں کے اہلکار تھے ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے ۔ اس کی شناخت 50 سالہ سابق چوکیدار کے طور پر ہوئی ہے ، جس نے تین اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ اس دوران ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی۔
9 جولائی تک ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔یورپی یونین کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے امریکی صدر سے فون پر اس حوالے سے درخواست کی تھی۔ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ‘‘ایسا کرنا بہت بڑا اعزاز ہے “۔محترمہ لیین نے بھی سوشل نیٹ ورک ‘ایکس’ پر لکھا کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ یورپ ٹیرف پر بات چیت کو تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔قبل ازیں جمعہ کے روز مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے اور انہوں نے یکم جون سے یورپی یونین کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔یورپی یونین کے حکام اور رکن ممالک کے نمائندوں نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے دباؤ کے حربے سے یورپ اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔