سری نگر// وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ہوٹل خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے مامر کنگن علاقے میں پیر کی صبح ہوٹل سنو لینڈ اینڈ ریزورٹس میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی محنت کے بعد آگ کو قابو میں کر لیا لیکن ہوٹل کو بے تحاشا نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔