عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//واکو انڈیا اوپن انٹرنیشنل کک باکسنگ ٹورنامنٹ2024 نئی دہلی میں 7 فروری 2024 سے 11 فروری 2024 تک منعقد ہوا۔ ایونٹ میں بیس ممالک کے کک باکسنگ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ نوجوان اور ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کے لیے مذکورہ ایونٹ کا تھیم’’Be Touch, Be Resilient, Be a Fighter”.‘‘تھا۔اس ایونٹ کے دوران سلواٹور انٹرنیشنل اسکول شادی پورہ ضلع بانڈی پورہ کے دو طلباء یعنی جماعت تیسری جماعت کے شیخ عمر نے پوائنٹ فائٹ ایونٹ میں 32 کلوگرام ویٹ زمرہ میں چاندی کا تمغہ اور تیسری جماعت کے شیخ عثمان نے 28 کلو گرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سالواتور انٹرنیشنل اسکول کے نوجوان ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کا میڈل حاصل کرنا ملک کے لیے بالعموم اور جموں و کشمیر کے UT کے لیے خاص طور پر قابل فخر لمحہ ہے۔سالواٹور انٹرنیشنل اسکول مینجمنٹ اسکول کے متعلقہ اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتی ہے جس کی وجہ سے اسکول کے مذکورہ بالا دو طلبا نے بین الاقوامی سطح پر اعزاز حاصل کیا۔