محمد تسکین
بانہال// ضلع کشتواڑ کی تحصیل واڑون کہ اندرونی رابط سڑکوں سے برف صاف کرنے کی کاروائی جاری ہے اور برفباری سے تحصیل ہیڈکوارٹر انشن واڑون سے منقطع مرگی ، رکنواس اور گمری کے جوڑنے کیلئے سڑکوں سے برف کو صاف کیا جارہا ہے۔ برف ہٹانے کیلئے پی ایم جی ایس وائی کی مشینری اور افراد قوت کام پر لگی ہوئی ہے۔