راجوری //نوشہرہ کو علیحدہ ضلع کادرجہ دینے کی مانگ پر لوگوں کی طرف سے 45ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ چار اپریل کو جموں چلو کی کال دی گئی ہے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے نوشہرہ میں پچھلے پینتالیس دنوںسے ہڑتال کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تجارتی نقصان ہواہے جبکہ بینک بھی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بند پڑے ہیں ۔اتوار کوبھی قصبہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ وہ مانگ پوری ہونے تک ہڑتال جاری رکھیںگے ۔مقامی لوگوںنے کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے چار اپریل کوجموں چلو کی کال دی گئی ہے اور لوگوںسے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ قصبہ میں جمع ہوکر جموں کیلئے مارچ کریں ۔