راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انڈین ریزرو پولیس کی جانب سے ایک شجر کاری مہم شروع کی گئی ۔یونیورسٹی کیمپس کو سر سبز بنانے کیلئے یونیورسٹی منتظمین کے اشتراک سے شروع کی گئی اس مہم کے دوران پولیس اہلکاروںکی جانب سے درجنوں پودے لگائے گئے ۔ انڈین ریزرو پولیس محمد رشید بٹ کی قیادت میں شرو ع کی گئی مہم کے دوران ڈپٹی کمانڈنٹ خالد امین ودیگر ان بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انڈین ریز رو پولیس کے کمانڈنٹ نے کہاکہ موجودہ وقت کو دیکھتے ہوئے سماج کے ہرایک طبقہ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ شجر کاری میں حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ۔انہوںنے یونیورسٹی طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ قدرتی ماحولیاتی توزان کو برقرار رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگائیں اور عام لوگوں کو بھی ان کی اہمیت بارے بیدار کریں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ یونیورسٹی کیمپس میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔