سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ نے گذشتہ دو دہائیوں کے دوران وادی کشمیر کے میونسپل اداروں میں کی جانے والی تمام غیر قانونی تقرریوں ،بے قاعدگیوں کی اعلی سطح پر تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ، ماتھرا معصوم کی سربراہی میں افسروں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 2001 سے وادی کشمیر کی میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں میں کی جانے والی تمام غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ اربن لوکل باڈئز کشمیر تین میونسپل کونسلوں اور 39 میونسپل کمیٹیوں کا انتظام چلاتی ہے۔ایک آرڈر کے مطابق ،کمیٹی میں شوکت احمد میر ، خصوصی سکریٹری (قانون) ، محکمہ شہری تقری و مکانات،لیکس اینڈ واٹر وئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری الیاس احمد 2001 سے اب تک اربن لوکل باڈیز کشمیر میں کی جانے والی غیر قانونی تقرریوں اورباقاعدگیوں کی تفصیلی تحقیقات کرے گی۔پچھلے 15 دنوں میں ی اربن لوکل باڈئزکشمیر میں چور دروازے کی تقرریوں کے بارے میں یہ دوسری تحقیقات ہے۔23 جون کو ، حکومت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر بشیر احمد بٹ ، وائس چیئرمین ، لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ربن لوکل باڈیز کشمیر میں کی جانے والی تقرریوں کی تحقیقات، عمر،تعلیمی قابلیت میں رعایت کی بنیاد پر کرے گی۔گذشتہ دو دہائیوں میں ، وادی کشمیر کے اربن لوکل باڈیز میں وزراء، ارکان اسمبلی اور افسران کی سفارشات پر 1500 سے زیادہ افراد کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انکوائری ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس گھوٹالے میں 20 سے زیادہ افسران ملوث ہیں۔