سرینگر//ملٹی برانڈ استعمال شدہ گاڑیوں کے ریٹیلرمہندرا فسٹ چوائس وہیلز لمیٹیڈ نے بھارت کے اول، دوم اور سوم درجے کے شہروں میں 75جدید ترین سٹور چالو کئے ہیں۔نئے سٹوروں کے قیام سے استعمال شدہ گاڑیوں کے منظم شعبے میں MFCWLنے اپنی مارکیٹ لیڈر شپ مزید مضبوط کرلی ہے۔نجی گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر مہندرا فسٹ چوائس وہیلزلمیٹیڈ نے کیرلا، کرناٹکا،جموں و کشمیر، دلی،اُتر پردیش، چھتیس گڑھ،اُترا کھنڈ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، بہار، گجرات، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، تامل ناڈواور آندھرا پردیش میں نئے سٹورز کا قیام عمل میں لایا ہے۔اس کے ساتھ ہی پورے بھارت میں ابMFCWLکے مضبوط نیٹ ورک میں شامل سٹورز کی تعداد1100سے زیادہ ہوگئی ہے۔وادی میں شروع کئے گئے نئے سٹورز میں اے بی آٹو موبائیلزقاضی گنڈ، غنی آٹو وہیلز بارہمولہ اور مائی کار آٹو موبائیلز شوپیان شامل ہیں۔مہندرا فسٹ چوائس کے ان نئے سٹورز پر MFCWLکی طرف سے فراہم کی جارہی تمام ترخدمات میسر ہونگی، جن میں تصدیق شدہ استعمال کی گئی گاڑیوں کی فروخت، مہندرا کی سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑیوں کی وارنٹی ، آسان فائنانس، آر ٹی او ٹرانسفراور صارفین کیلئے دیگر بہترین سہولیات شامل ہیں۔ اس موقع پر مہندرا فسٹ چوائس وہیلز لمیٹڈ کے سی ای او و ایم ڈی آشوتوش پانڈے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ملک بھر کے صارفین کیلئے گاڑی حاصل کرنے کے عمل اور گاڑیوں تک سب کی رسائی کوآسان بنانا ہمارا مشن ہے، 75نئے سٹورز کا قیام ہمارے لئے بہت اہم ہے، خاص طور پر اس لئے کہ وبائی صورتحال کے باوجود استعمال شدہ گاڑیوں میں صارفین کی بڑے پیمانے پردلچسپی کے اشارے ملے ہیں،ہمیں پراڈکٹس، خدمات، تکنیک اور مہندرا کی طاقت کے ساتھ کاروبار کے متلاشی لوگوں سے اشتراک عمل میں لاکر خوشی محسوس ہورہی ہے‘‘ ۔گزشتہ برسوں سے MFCWLنے استعمال شدہ گاڑیوں کے غیر منظم شعبے میں ایک منظم ایکو سسٹم کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے نتیجے میں فرنچائزیز، صارفین، ڈیلروں اور ادارتی کلائنٹس کے درمیان اعتماد اور شفافیت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ تمام فرنچائزی مالکان کو تکنیک، تربیت، سافٹ وئیر، برانڈنگ اور مارکیٹنگ تک رسائی حاصل ہے۔ایم ایف سی ڈبلیو ایل کے پاس 5000سے زائد سرٹیفائیڈگاڑیاں ہیں جو ملک کے کونے کونے میں ایک باضابطہ چینل ماڈل کے تحت فروخت کی جاتی ہیں۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے صارفین اب نئے سٹورز سے استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔