عاصف بٹ
کشتواڑ //بدھ کی ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مڑواہ میں جنگلی ہرن زخمی حالات میں پایاگیا جسکے بعد مقامی لوگوں نے اسکی جانکاری متعلقہ محکمہ کو دی۔جنگلی ہرن جو علاقے میں روس کے نام سے مشہور ہے ،کو مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں برآمد کیا جسکے بعد محکمہ کو اسکی اطلاع دی اور اُسے بازیاب کیا گیا ۔زخمی ہرن کی ابتدائی مرحم پٹی کئے جانے کے بعد اُس کو مزید علاج معالجہ کیلئے کشتواڑ منتقل کردیا گیا ۔محکمہ کے ایک عہددار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اسکی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے اور اسے ایک ٹیم کی زیرنگرانی کشتواڑ منتقل کیا جارہا ہے جہاں اسکا علاج کیا جائیگااگر ضرورت پڑی تواسے مزید علاج و معالجہ کیلئے جموں بھی منتقل کیا جائیگا